محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ٹرک کے حفیہ حانوں سے دیار کی قیمتی عمارتی لکڑی برآمد کرلی
چترال (گل حماد فاروقی) محکمہ جنگلات کے عملہ نے براڈام چیک پوسٹ میں ٹرک کے حفیہ حانوں سے دیار کی قیمتی لکڑی اسگلنگ کرتے ہوئے برآمد کرکے ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ٹرک کے ساتھ ڈرائیور اور کلینر کے حلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے فارسٹ مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق عصر کے چار بجے کے وقت تحصیل دروش کے براڈام چیک پوسٹ جو لواری سرنگ کے قریب واقع ہے وہاں ڈیوٹی پر موجود محکمہ جنگلات کے عملہ نے ایک مشکوک ٹرک (دس ٹائر والا) کی تلاشی لی اور تیکنیکی بنیادوں پر ٹرک کے حفیہ حانوں کو دریافت کیا۔
ٹرک نمبر TKM 865 لسبیلہ بلوچستان میں ٹرک کے باڈی کے نیچے ایسا حفیہ حانہ بنایا گیا تھا جو باہر سے نظر نہیں آرہا تھا۔ فارسٹ کے عملہ نے پلاس اور سکو رینچ سے جب اس کی باڈی میں سے ڈھکن کھولنے لگا تو ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے شور مچایا تاہم محکمہ جنگلات کے عملہ نے ٹرک کے باڈی میں نیچے کی طرف نٹ کھول کر اس کے اندر بہت بڑا حفیہ حانہ بنا یا گیا تھا جو حصوصی طور پر قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ کیلئے تیار کروایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈرئیور سیٹ کے پیچھے ٹرک کے چجہ کے نیچے بھی ایک حفیہ حانہ تھا ان دونوں حانوں میں دیار کی قیمتی لکڑی کے تحتے برآمد ہوئے۔ دیار کی قیمتی لکڑی کی باقاعدہ آرا مشین میں چرائی کرکے اس کے ایسے تحتے بنائے گئے تھے جو فرنیچر اور عمارتی کام میں استعمال ہوسکتا تھا۔ٹرک کے ان حفیہ حانوں سے 125 عدد دیار کے تحتے برآمد ہوئے۔
محکمہ جنگلات کے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور شیر حسن اور شاہد نامی بیریر مین نے اس ٹرک کو پکڑا۔ ٹرک کے حفیہ حانوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کے جرم میں ذیشان ولد سلیمان شاہ سکنہ نوشہرہ کٹی حیل محلہ پناہ حیل اور کفایت اللہ ولد عبد القیوم سکنہ مٹہ مٹل خیل تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ پر مقدمہ درج کرکے فارسٹ مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کیا جہاں ان دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر نارتھ دروش یوسف فرہاد نے ہمارے نمائندے کو ٹرک کے ان حفیہ حانوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے ایک تیل کی ٹینکی یعنی آئیل ٹینکر کو بھی پکڑا تھا جس کی باڈی اوپر سے کاٹ کر اس کے اندر سے پچپن لکڑی برآمد ہوئی تھی۔ان سے جب پوچھا گیا کہ ایسے عادی مجرموں کو بہت جلد ضمانت جب ملتا ہے تو ان کو اور بھی حوصلہ ملتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے عادی مجرم جو پیشہ ور اسمگلر ہو اور اس مقصد کیلئے حصوصی طور پر جن ٹرکوں، تیل کے ٹینکیوں میں اگر حفیہ حانے بنائے گئے ہو جو قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتا ہو توایسے گاڑیوں کو اگر بحق سرکار ضبط کیا جائے یا ان مجرموں کو کڑی سزا دیا جائے تو آئندہ وہ ایسے جرم کا جرات بھی نہیں کرسکیں گے۔