کوہستان:برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد80ہو گئی

پٹن…ضلع کوہستان میں برفانی تودے گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ نو افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ضلع کوہستان سے رکن سرحد اسمبلی عبدالستار خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تین روز پہلے تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو درہ میں دو مقامات پر برفانی تودے گرے تھے ۔ رکن سرحد اسمبلی کے مطابق علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے میں 80 افراد جاں بحق ہوےٴ اور نو زخمیوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرین تک امدادی سامان اور ریسکیو ٹیم کے ارکان کوپہنچانے کی کوشش کی گئی مگرعلاقے میں برف زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر متاثرہ گاؤں میں نہ اتر سکے۔ تاہم متبادل ذرائع سے متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ روزنامہ جنگ کراچی

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post