#Telenor extended its services in Chitral چترال: ٹیلی نار کی اپنی سروسز میں توسیع




چترال: ٹیلی نار نے اپنی سروسز میں توسیع کردی
چترال : (ٹی او سی رپورٹ)    ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ، ٹیلی نار جو ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں سے ایک ہے نے حالیہ دنوں میں چترال میں اپنی سروسز میں توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل ٹیلی نار کی سروسز دروش اور خاص چترال میں دستیاب تھیں۔  اب کمپنی نے چترال کے دور دراز پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں اپنی سروسز میں توسیع کرتے ہوئے لواری ٹاپ سے لیکر یارخون اور ان کے درمیان موجود تمام دیہات کو اپنی سروسز کے دائرے میں لایا ہے۔ فلحال برنس، گرین لشت، ریشن، کوراغ ، چرون، کوشٹ، موردیر اور بونی میں سروس  کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔  آئندہ چند ہفتوں میں ضلع چترال کے تمام علاقوں میں سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔  
یوفون، موبلنک، زونگ اور وارد کی سروس دروش ، خاص چترال اور بونی میں پہلے سے دستیاب تھی۔ تاہم وارد نے ریشن اور کچھ دیگر علاقوں سائیٹس حاصل کی ہے اور امید ہے جلد سروس شروع کریگا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post