چترالی فوجی آفیسر کا یوم پاکستان پیریڈ میں شاندار فری فال جمپ کا مظاہرہ
اسلام آباد ( ٹائمز آف چترال ) اسلام آباد میں ہونے والی ’’ یوم پاکستان‘‘ پیریڈ میں جہاں ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران اورجوانوں نے اپنے اپنے شعبوں میں اپنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا وہاں چترال کے قابل فخر سپوت میجر فیصل قیومنے بھی 25 ہزار کی بلندی سے فری فال کا شاندار مظاہرہ کیا۔ فیصل پاک فوج کے انتہائی اہم سپیشل سروسز گروپ(SSG) کے شہباز گروپ میں ہیں۔ پیریڈ کے دوران شہباز گروپ کے پیرا ٹروپس نے قومی پرچم ساتھ لئے ایک ساتھ فری فال کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ علاوہ ازین پیریڈ میں چترال سکائوٹس اور فرنٹیئر کور کے جوان بھی شریک تھے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.