Scandal of #Pakistani cricketer in Australia during ICC WC2015 exposed – read >>>

ایڈیلیڈ: صہیب مقصود اور آسٹریلوی لڑکی کے درمیان قربتیں، کئی ملاقاتیں ہوئیں: ذرائع

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود اور آسٹریلوی لڑکی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں۔ آسٹریلوی لڑکی اس مقام پر گئی جہاں پاکستان ٹیم نے قیام کیا۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ آسٹریلوی لڑکی اور صہیب مقصود کی ہوٹل کی لابی میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ اطلاعات ہیں صہیب مقصود نے پاکستان روانگی سے قبل اپنی ورلڈکپ ٹورنامنٹ کی یونیفارم بھی اس ایڈیلیڈ کے انٹرکونٹینٹل ہوٹل کی لابی میں آسٹریلوی لڑکی کو تحفہ کے طور پر دی۔ پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے کھلاڑیوں پر سختی کے باوجود کھلاڑیوں کی مختلف پاکستانی اور غیر ملکی شائقین کرکٹ کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

خبربحوالہ نوائے وقت


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post