چترال میں 974 میگا واٹ کے 6 ہائیڈل پاور ہائوسز میں سرمایہ کاری کے مواقع
چترال: (افسر خان۔ ٹائمزآف چترال) چترال میں ہائیڈرو پاور منصوبوں کے وسیع مواقع موجود ہیں ضرور ت اس امر کی ہے کہ مرکزی حکومت اس پر توجہ دے اور صوبائی حکومت کو فنڈ فراہم کرے تاکہ ان مواقع سے فائدہ اٹھاکر ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔ ہائیڈل پاور سستا ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس نعمت خداوندی سے بھر پور استفادہ کیا جائے ۔
پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزینش، حکومت خیبر پختونخوا نے حال ہی میں 13 بڑے ہائیڈل منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اظہار دلچسی کا اشتہار قومی اخبارات میں شائع کیا ہے۔ مانسہرہ188، شانگلہ 21، دیر لوئر 102، دیر اپر 47، دیر اپر 22، بٹگرام 12، مانسہرہ 102 میگاواٹ کے بجلی گھروں سمیت چترال کے 6 مختلف مقامات جیسے گہریت سویر لشت 377، آرکاری 99، شعو سین 132، موجی گرام شغور 64، لاسپور میراگرام 230 اور استارو بونی کے72 میگاواٹ کے بجلی گھر شامل ہیں۔ ان بجلی گھروں کے فیزیبلٹی مطالعہ تقریباً ہوچکے ہیں۔
کے پی کے کی حکومت ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دے رہی ہے ، یہ سرمایہ کاری پاور پالیسی 2006 کے تحت ہوگی اوربذریعہ انٹر نیشنل کمپی ٹیٹیو بڈنگ (آئی سی بی ) ہوگی۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ، اور پری کوالی فیکیشن دستاویزات کی خریداری کی آخری تاریخ یکم جون 2015 مقرر کی گئی ہے اور پری کوالی فیکیشن دستاویزات جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2015 ہے۔
ان منصوبوں پر بروقت کام کے آغاز سے نہ صرف چترال میں بجلی کا بحران حل اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک میں جاری انرجی بحران کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.