چترال: ناصرعلی شاہ نے سب کو ماموں بنادیا: تفصیل پڑھیں

چترال (نمائندہ خاص ٹائمز آف چترال) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پرآل پاکستان مسلم لیگ چترال کے حوالے سے ناصر علی شاہ کی خبر گرم ہے ۔ موصوف نے نہ صرف عوام کو ماموں بنادیا بلکہ خود کو خودساختہ طورآل پاکستان مسلم لیگ چترال کے ایکٹنگ وائس پریذنٹ بناکر ضلعی ناظم منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے حاجی معفرت شاہ کے گھر مبارک باد دینے پہنچ گئے۔ اورپروٹوکول کے ساتھ خوب تصویریں بنائیں اور سوشل میڈیا پرشیئر بھی کردیں۔ بات یہاں تک ختم نہیں ہوئی بلکہ موصوف نے حاجی صاحب کو چترال کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی اورپارٹی کے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا آیا۔۔۔۔۔۔



یہ خبر گرم تھی۔۔۔ اور ناصرعلی شاہ کو بھی صدر منتخب ہونے پر خوب مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے تھے۔۔۔ تو دوسری جانب لوگ یہ سوال کر رہے تھے کہ جناب آپ کو صدر بنایا کس نے ہے؟؟؟ 

دریں اثنا آل پاکستان مسلم لیگ چترال کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کردی گئی۔ جس میں یہ وضاحت کی گئی کہ نہ ہی اے پی ایم ایل چترال نے اور نہ مرکزی آفس نے کوئی تقرری کی ہے۔ اے پی ایم ایل جمہوری طریقے سے آفس بیرر کا انتخاب کرتی ہے نہ کہ جعلی طریقے سے۔۔۔ اے پی ایم ایل چترال نے مزکورہ لڑکے (ناصر علی شاہ) کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی امیج خراب کرنے سے باز رہے۔ ناصرپارٹی کی ضلعی کابینہ مین ہے ہی نہیں تو عہدہ کیسے۔۔۔ پارٹی 
کے سینئر عہدے داران نے اس لڑکے کو زہنی طور پر غیر متوازن قرار دے دیا۔ 

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزیراعظم سے چند ملاقاتیں کرکے کوئی شخص کسی پارٹی کا صدر نہیں بن سکتا، پارٹی میں درینہ مسلم لیگی رہنما موجود ہیں جو ایسے عہدوں کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں۔۔۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post