گلگت (ٹی او سی مانیٹرنگ) غذر کے گائوں گوپیز میں میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ قاتل گھر میں داخل ہوکر دونوں میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قاتل گھر کا کوئی فرد ہے۔ اور مقتولہ خاتون کا ہی کوئی رشتہ دار ہے۔ لڑکی نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف جاکر مقتول شخص سے کورٹ میرج کی تھی، جس پر خاندن میں شدید غم و غصہ تھا۔ مقتولین کے ہاں ایک ماہ پہلے اولاد ہوئی تھی۔
واقعے نے علاقے میں خوف و حراس پیدا کیا ہے۔ پولیس ایکشن لیتے ہوئے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ دائر کرکے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.