اسلام آباد (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) محمد عالم خٹک کو خیبر پختونخواہ کا نیا گورنرمقرر کیا گیا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نئے گورنر کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیے۔ عالم خٹک پاک فوج میں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ اور گورنر مقرر ہونے سے پہلے ڈیفنس سیکریٹیری کے طور پر کام کررہے تھے۔ اب وہ اس عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی عہدے سے گزشتہ دنوں مستعفی ہوگئے تھے۔ عباسی نے استعفیٰ دینے کے بعد سیاست میں متحرک طور پر حصہ لینے کا اراداہ ظاہر کیا تھا، اور اسے استعفی دینے کی وجہ بتائی تھی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.