لواری ٹنل 2016 میں مکمل ہوجائے گا


نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق لواری ٹنل اس سال مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں تک کا فاصلہ کم اور لواری ٹاپ کی مشکل ترین مسافت ختم ہوجائے گی۔  نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق منصوبے پر کل 18 بلین روپے کی لاگت آئی ہے۔ ٹنل کی تکمیل کے بعد چترال سے پشاور کا 14 گھنٹوں کا فاصلہ کافی کم ہوجائے گا۔ فاصلے اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش کی ترسیل بھی بہتر ہوجائے گی اور قیمتوں میں فرق پڑے گا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post