چترال کے بزرگ سیاست دان، سابق ایم پی اے، زین العابدین انتقال کرگئے


ان للہ و ان الیہ راجعون

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) چترال کے معروف بزرگ سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زین العابدین آج بروز جمعرات، 31 مارچ 2016 کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم لاہور میں زیر علاج تھے۔ 

زین العابدین چترال کے علاقے مول کہو کے گاون موردیر میں سن 1930 میں پیدا ہوئے۔ فوج میں ملازمت اختیار کی اور صوبیدار کی رینک پر ریٹائر ہوئے۔ فوج سے سبکدوشی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ مرحوم کئی سالوں تک پیپلز پارٹی چترال کے صدر رہے۔ اور پی کے 90 سے سن 1993 میں الیکشن جیت کر مول کہو تحصیل سے تعلق رکھنے والے پہلے ممبر صوبائی اسمبلی بنے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post