میٹرک،انٹرمیڈیٹ، گریجویٹ یا ٹیکنیکل ڈپلومہ ہولڈرز اپلائی کرسکتے ہیں
پاکستان آرمی میں بطور سپاہی، کلرک اور کک بھرتیاں شروع ہونے والی ہیں بھرتیاں سلیکشن اینڈریکورٹمنٹ آفیسرآرمی، سلیکشن اینڈ ریکورٹمنٹ آفس جہلم میں 15 مئی 2016کو ہوں گی ۔
میٹرک کے لئے عمر23 سال، گریجویٹ پاس یااس سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کی عمر24 سال تک ہونی چاہئے، شہداء کے لواحقین کی عمروں میں 25 سال تک کی رعایت دی جاری ہے۔
HTV ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی عمر25 سال تک مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کے لیے قد 5 فٹ 6 انچ، کلرک اور کک کے لیے قد 5 فٹ3 انچ مقرر کیاگیاہے۔
سپاہی بھرتی کے لیے میٹرک یا اس سے زائد کلرک کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس سے زائد جبکہ کمپیوٹراور ڈپلومہ ہولڈر کوترجیحی دی جائے گی۔ آرمی میں بھرتی کے خواہشمند امیدواربھرتی کے وقت اپنے اصل تعلیمی کوائف والد کاشناختی کارڈ، ڈومیسائل اور کشمیری شہری ہونے کی صورت میں امیدوار باشندہ ریاست بھی اپنے ہمراہ لائیں گے۔
امیدوار اپنی رجسٹریشن بذریعہ انٹرنیٹ بھی کرواسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ درج ذیل ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.