چترال (ٹائمز آف چترال ) سامان سے لدا ہوا ٹرک لواری ٹنل کے نزدیک کھائی میں گر گئی جس کے نتیجےمیں ایک شخص جان بحق جبکہ ٹرک کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ٹرک نمبر 2268 دیر سے سامان لیکر چترال آرہی تھی۔ حادثے سامنے سے آنے والی ہائی ایس کی وجہ سے ہوا ہائی ایس کے ڈرائیور ہٹ دھرمی کرتے ہوئے راستہ نہیں دیا، الٹا ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سے اتارا۔ چونکہ چڑہائی کی وجہ سے ٹرک کا توازن بگڑ گیا نہ پیچھے جاسکی نہ آگے۔ ریورس جاکے گھائی میں گرگئی۔ ہائی ایس میں لواری ٹنل پر کام کرنے والے 10 افراد سوار تھے۔ جان بحق شخص کا تعلق دیر سے بتایا جاتےہے۔ ہائی ایس ڈرائیور اور سواروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.