شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے سکندرآباد سے 3 روز قبل ایک بچہ سبحان لا پتہ ہوگیا تھا۔ جس کی لاش 3 دن بعد کھیتوں سے مل گئی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ سبحان 3 دن قبل لاپتہ ہوگیا تھا، سبحان فیصل آباد روڈ کے علاقے سکندرآباد کا رہائشی ہے۔ بچے کے لاپتہ ہوجانے پر ورثا اور اہل علاقہ نے فیصل آباد روڈ پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کےبعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا ، بعد ازاں بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچے سبحان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.