چترال وادی کیلاش میں دہشت گردوں کا ایک بار پھر حملہ، پاک فوج نے 5 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگادیا

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک ) چترال وادی کیلاش میں گزشتہ ہفتے سے حالات کشیدہ ہیں۔ افغان دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرکے 2 چرواہوں کے قتل کے بعد پاک فوج اور پولیس علاقے میں سرگرم ہے۔ آج بروز بدھ دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کیا لیکن اس مرتبہ انہیں منہ کی کھانی پڑی، پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے چترال کے استوئی کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے جواب نے فوسز نے دہشت گردوں پر فائر کھول دیا نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ باقی دہشت گرد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، لاشوں کو پاک فوج قبضے میں لیکر بمبوریت کے ہسپتال منتقل کیا۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post