دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے کیلاش چرواہوں کے لئے اچھی خبر

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال)  چترال  گزشتہ دنوں چترال کے علاقے وادی کیلاش میں افغان دہشت گردوں کے ہاتھون قتل کئے جانے والے 2 چرواہوں کے لواحقین کو ان کے پیاروں کے قتل پر چترال انتظامیہ نے امدادادی چیک دے دیئے۔ چترال کے ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ پیر کے روز متاثرہ خاندانوں سے ملے اور انہیں 5 لاکھ فی خاندان امدادی چیک پیش کئے۔ ڈی سی نے انہیں یقین دلایا کہ چترال لیوی میں دوںوں خاندانوں میں سے ایک فرد کو ملازمت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن زمینداروں کے بکریاں دہشت گردوں نے چراکر لے لئے ہیں ان کی بھی مدد کی جائے گی۔ 


ڈی سی نے یقین دلایا کہ کیلاش کی دونوں وادیوں میں رہنے والوں کی زندگیوں، جائیداد اور عزت و آبرو کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ایسے واقعات کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی چاہے وہ جہاں سے بھی ہورہی ہوں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post