پشاور(ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ناصر خان درانی نے 2 اسٹیشن ہاوس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کو معطل کردیا۔ اختیارات کے غلط استعمال، جرائم پیشہ افراد سے میل جول اور خراب ساکھ کی وجہ سے معطل کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے ایس ایم ایس کے ذریعے ایس ایچ او پہاڑی پورہ، پشاور کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت کی تھی۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے آئی جی نے تھانے دار صفدرخان کو معطل کردیا۔
ایک اور شہری نے چترال ایون، تھانے کے تھانے دار شمشیرالہٰی کے خلاف خراب ساکھ اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط کی شکایت کی تھی۔ جس پر آئی جی کے پی نے اپنے سینئر افسروں سے دونوں شکایات کی تحقیات کرائی تو دونوں شکایات حقائق پر مبنی تھیں جس کے بعد آئی جی نے ان کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ بعد ازاں آئی جی خیبرپختونخواہ نے چترال ایون کے ایس ایچ او شمشیرالہیٰ اورپہاڑی پورہ پشاور کے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.