ایک بار اس ملی نغمے کو ضرور سنیں، پسند آئے اور دل اجازت دے تو شیئر ضرور کریں

ایک بار اس ملی نغمے کو ضرور سنیں، پسند آئے اور دل اجازت دے تو شیئر ضرور کریں



یہ وطن تمہارا ہے 
تم ہو پاسپان اس کے
یہ چمن تمہارا ہے 
تم ہو نغمہ خواں اس کے
یہ وطن تمہارا ہے 
تم ہو پاسپان اس کے

اس چمن کے پھولوں پر
رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر زرہ
آفتاب تم سے ہے
یہ فضاء تمہاری ہے
بحرو بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ سارے
رہگزر تمہارے ہیں
یہ وطن تمہارا ہے
تم ہو پاسپان اس کے

اس زمین کی مٹی میں 
خون ہے شہیدوں کا
ارض پاک مرکز ہے
قوم کی امیدی کا
نظم وضبط کو اپنا
میر کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں
اپنا آپ پہچانو
یہ وطن تمہارا ہے
تم ہو پاسباں اس کے



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post