تحریک انصاف کی ایک وکٹ اڑ گئی، پارٹی کی اہم شخصیت نے ساتھ چھوڑ دیا، جاتے جاتے ہوئے دل کی بھڑاس بھی نکال دی

تحریک انصاف کی ایک وکٹ اڑ گئی، پارٹی کی اہم شخصیت نے ساتھ چھوڑ دیا، جاتے جاتے ہوئے دل کی بھڑاس بھی نکال دی
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ٹی آئی فیصل آباد کے سابق صدر رانا احمد راحیل منہاس نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا، جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوکل نواز شریف اور آصف علی زرداری کا ساتھی ہونے پر شیطان ٹھہرائے گئے انہیں آج عمران خان کے ساتھ ہونے پر مقدس روحوں کی شکل میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بنی گالہ کے دروازے اہل دانش کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، تحریک انصاف غریبوں کی نہیں بلکہ پیسے والوں کی جماعت بن چکی ہے، عمران خان چھوٹے چھوٹے ڈانز کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 20 سال سے تحریک انصاف کا سپاہی تھا لیکن آج پتا چلا جس شخص کیساتھ رہا اس کا چہرہ دوہرا ہے۔ عمران خان پارٹی ورکرز اور پاکستانی عوام کیساتھ بھی مخلص نہیں رہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post