سوات (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) والد کے ٹریفک چالان کئے جانے پر ٹریفک وارڈن کی معطلی کے احکامات دینے
کی مراد سعید سے جڑی خبروں پر مراد سعید نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ ان سے منسوب اطلاعات سراسر غلط ہیں، اور یہ ذہنی اختراغ کا نتیجہ ہیں۔ صوبہ پختونخواہ میں پولیس کے کام میں مداخلت کا کوئی تصور سرے سے ہے ہی نہیں۔ تھانے بکنے اور سیاستدانوں کی جانب سے پولیس کو ہراساں کرنے کی روایت ختم کی گئی ہے اور یہ کسی اور صوبے کی اب پہنچان بن چکی ہیں۔ کے پی کے کی پولیس ملک کے لئے رول ماڈل ہے جو پوری طرح آزاد اور بااختیار ہے۔ اب کے پی کے میں ٹیلی فون پر پولیس کو احکامات دینے کا تصور ختم ہوچکا ہے۔ میں مجھ سے منسوب خبروں کی مکمل تردید اور میرے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہوں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.