خیبرپختونخواہ میں پولیس ریفارم کا پول کھل گیا، باپ کو چالان کرنے پر ایم این اے نے ٹرفیک وارڈن کو نوکری سے ہی نکال دیا

سوات (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک 5 اگست 2016) کے پی میں پولیس ریفارم کے دعووں کا پول کھل گیا، تحریک انصاف کے ایم این اے کے باپ کو چالان کرنے والا ٹریفک وارڈن نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق جعمرات کو ایک ٹریفک وارڈن نے تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کے والد کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا۔ بات جب ایم این اے تک پہنچی تو ٹریفک آفیسر کو معطل کردیا۔ واقعہ ضلع سوات خیبرپختونخواہ میں پیش آیا۔ والد کا چالان تحریک انصاف کے نوجوان اور قدرے جذباتی ایم این اے مراد سعید سے برداشت نہ ہوسکا اور اثر صوبائی حکومت میں اپنا رسوخ استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر ٹریفک وارڈن کو معطل کروادیا۔ 

میڈیا کو موصول ہونے والے چالان کی کاپی کے مطابق مراد سعید کے والد سعید اللہ کو 315 روپے کیش کا جرمانہ کیا گیا تھا، اور واقعہ جمعرات کی صبح 11 بجکر 19 منٹ پر پیش آیا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد ٹریفک آفیسر محمدحیات کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا، جسے مراد سعید نے نکلوادیا تھا۔ ذرائع بتاتے ہیں۔ 

چالان کا عکس

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post