چترال (نیوز ڈیسک) چترال ، دیر بالا اور ارد گرد کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی علاقے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلہ آج صبح محسوس کیا گیا ، زلزلہ کا مرکز دیر سے 10 کلومیٹر مشرق کی طرف تھا۔ زلزلے سے مکین خوفزدہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.