عائشہ گلالئی نے وہ حرکت کردی جس کا ڈر تھا، عمران خان کی خفیہ ویڈیو ز سوشل میڈیا پر جاری کردیں

اسلام آباد (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف ممبر نیشنل اسمبلی عائشہ گلالئی جہاں عمران خان پر گندے مسیجز اور خواتین کارکنوں کو حراساں کرنے کا الزام لگا یا  وہاں آگے بھی چپ نہ رہیں۔ بدلے کی آگ میں جلتی گلالئی نے عمران خان کی خفیہ ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر جاری کردیں۔  گو کہ ویڈیوز پرانی ہیں پہلے بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تھیں لیکن گلالئی کی جانب سے منحرف ہونے کے بعد پہلی بار جاری کردی گئیں ہیں۔ ویڈیو میں عمران خان جرنلز کے بارے میں کھل کر بات کرہے ہیں  اور کچھ ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو کہ نہیں کرنے چاہئے تھے۔ جبکہ دوسری ویڈیو ایک خاتون کی ہے۔ گو کہ عائشہ گلالئی کے اس اکاونٹ کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا ہے کہ گلالئی کا اکاونٹ نہیں ہے لیکن ابھی تک گلالئی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ عمران کے خان کے مخالفین اور گلالئی کے حمایتی ان ویڈیوز کو زور و شور سے شیئر کررہے ہیں اور  رائے دے رہے ہیں۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post