چترال : پیپلز پارٹی مستوج نے 9 ستمبر کے اجلاس اور فیصلوں کو مسترد کردیا

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی سب ڈویژن مستوج کے سینئر کارکنان کا بونی میں پی پی تحصیل توکہو کے سابق صدر محمد نادر خان کے زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں تحصیل مستوج، توکہو اور تحصیل موڑکہو اور دیگر علاقوں سے پارٹی کے سینئر ارکان شریک ہوئے۔ ارکان نے 9 ستمبر کو ہونے والے اجلاس اور یہاں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کریا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے، دوسری جماعتوں کے لوگ پارٹی کو ہتھیانہ چاہتے ہیں، اس اجلاس میں پارٹی کی دیرین کاکنوں کے بجائے دوسری جماعتوں کے لوگوں کو لایا گیا تھا۔


اجلاس کے شرکاء نے پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور صوبائی صدر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دوسری جماعتوں کے ایجنٹوں پارٹی میں شامل نہ کیا جائے، یہ لوگ پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔ یہ لوگ گزشتہ بلدیات انتخابات میں دیگر جماعتوں کے آلہ کار بنے اور پارٹی پلیٹ فارم سے منتخب کونسلروں کو دوسری جماعتوں کے حوالے کیا۔ اس اجلاس میں مستنصرالدین، ابولیث رامداسی، سردارحسین، محمد نواب، سید برہان شاہ، شمس الرحمٰن لال، محمد ذاہد، میر ایوب خان، دوردانہ شاہ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post