جمعیت علماء اسلام چترال کے ضلعی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے

چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) جمعیت علماءاسلام چترال کے ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت قاری عبدالرحمن قریشی ہوا جس میں سیاسی صورت حال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور کئی اہم  فیصلے ہوئے۔ 


فیصلہ ہوا کہ جذبہ خیرسگالی کے طور پر معطل اراکین کو بحال کیا جائے گا۔  اہم اہم سیاسی شخصیات نے ضلعی قیادت کے ساته جمعیت میں شامل ہونے کیلئے رابطے کئے ہیں، بحث مباحثے کے بعد فیصلہ ہوا کہ ضلعی قیادت باضابطہ طور پر ان شخصیات کو جے یو آئی میں شامل کرنے کیلئے عملی قدم اٹهائے گی۔   حاجی غلام محمد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعداب ان کا جے یو آئی کے ساته سیاسی وابستگی نہیں رہی، لہذا تمام جماعتی ساتهی ان سے سیاسی وابستگی ختم کردیں۔ 

اجلاس میں 22 اکتوبر بروز اتوار ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے اور 8 اکتوبر کوتحصیل ارندو کے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جوناراض ساتهیوں کومناکر جماعتی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔ تمام تحصیل جماعتوں کو هدایت کی گئی کہ وہ15 دن کے اندر اپنے اپنے یوسیز کو بحال اور فعال کرکے ضلعی جماعت کو تحریری طور پر رپورٹ کریں۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post