(ویب ڈیسک) ایک انٹرویو میں آصف زارداری نے کہا کہ نواز شریف نے 10 پیغامات بھجوائے ہیں لیکن ان سے کوئی بات نہیں کی۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک
چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف پنجاب، خیبر پختو نخوا، بلوچستان یا سندھ میں سے کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں مگر نواز شریف اسے بنانا چاہتے ہیں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب پر جب سے تھوڑی سے آنچ آئی ہے انہوں نے 10 پیغامات بھجوائے ہیں، البتہ ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لنچ کی مجھے پروا نہیں تھی، میں پائے نہیں کھاتا، نوازشریف کے ساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی لے کر گیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.