کراچی میں کرایہ کے تنازع پر X-23 منی بس کے کنڈیکٹر نے مسافر کو قتل کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں منی بس روٹ نمبر X23 کے کنڈیکٹر نے کرائے پر ہونے والے معمولی تنازع پر تشدد کرکے مسافر کو ہلاک کردیا۔ ملزم نے لوہے کے ڈنڈے سے مقتول کو مارا۔ 


پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ عبدالرحمیں کے نام سے ہوئی ہے جسے ایکس 23 منی بس کے کنڈیکٹر نے قتل کردیا ہے۔ کنڈیکٹر کا نام عمر خان ہے۔ کرایے کے معمولی تناز پر عمرخان نے اسے قتل کردیا۔ 

یاد رہے منی بس کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 20 روپے ہوتا ہے۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ تنازع کے دوران بس کے ڈرائیور نے مداخلت کی اور اس کے بعد تنازع شدت اختیار کرگیا اور ملزمان بس ڈرائیور اور اس کے کنڈیکٹر عمرخان نے عبدالرحمٰن پر تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمن کے سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں جس سے معلوم ہوتا تھا کہ ملزمان نے دھاتی آلے سے اس کے سر کو نشانہ بنایا تھا

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے جس کا بہادر آباد میں روٹ ایکس 23 کی بس کے کنڈیکٹر عمر خان کے ساتھ کرایے پر معمولی تنازع ہوا تھا۔

مقتول سیکیوریٹی کمپنی میں ملازم تھا۔  پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post