جدہ (ٹی او سی : مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مکہ ریجن میں شدید باشیں ہوئیں ہیں۔ بارشوں سے راستے سیلابی منظر پیش کر رہے تھے۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق 400 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس کے مطابق مخلتف جگہوں سے 250 کرنٹ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سول ڈیفنس کے ترجمان کرنل سعید کے مطابق کرنٹ لگنے والوں میں سے 2 افراد جان بحق ہوئے ہیں اور 3 حالت نازک ہے۔
ڈیزاسٹر منجمنٹ سینٹر نے بارش کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ان کے مطابق بارشیں آل لیتھ تک پھیل سکتی ہیں۔ لوگوں کو مختاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مکہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل حالات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ اور انوائرمنٹ پروٹیکشن کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ریجن میں جاری رہے گا اور جدہ، دہبان، خولیس، مکہ اور طائف تک پھیل جائے گی۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.