سوات سے تعلق رکھنے والی ایک اور بچی انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے لئے نامزد



سوات (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) سوات سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی حرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ حرا  کا تعلق سوات کے علاقے سیدو شریف سے ہے۔ انہیں کڈز رائٹ فاؤنڈیشن نے بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے لئے نامزد کیا ہے۔ چودہ سالہ حرا چلڈرن رائٹس کمیٹی (سی آر سی) پارلیمنٹ  کی سپیکر ہے۔ انہیں سوات میں بچوں کے حقوق کے لئے  اور بچوں پر جنسی اور جسمانی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر اس ایوارڈ کے لئے نامز کیا گیا ہے۔ 

حرا ایک مقامی غیر حکومت ادارے  سی آر سی میں کام کے علاقہ میں ساتوین گریڈ کی طالبہ بھی ہے۔ ادارے کے توسچ سے حران کم عمری کی شادی سمیت بچوں کے دیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔ دنیا بھر سے اس ایوارڈ کے لئے 156 شرکت کر رہے ہیں، حران کو امید ہے کہ وہ یہ ایوارڈ جیت جائے گی۔ ایورڈ یافتہ کا اعلان نومبر 15 کو کیا جائے گا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post