چترال (ٹائمز آف چترال رپورٹ) چترال کے شاہی خاندان کے موجودہ سربراہ مہتر فتح الملک علی ناصر ولد مہتر محمد سیف الملک ناصر جمیعت علماء اسلام فضل الرحمٰن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ وہ گزشتہ دنوں پشاور میں جے یو آئی ف کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جے یو آئی ف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا۔ مہتر فتح الملک اپنے والد کی وفات کے بعد 20 اکتوبر 2011 کو کٹور رائل ہاؤس کے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ فتح بکنگھم اور میامی کی یونیورسٹیوں سے قانون کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔
فتح الملک ناصر نے گزشتہ اتوار کے روزجمعیت سیکرٹریٹ پشاورمیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، جس کے بعد باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کردیا۔
ملاقات میں چترال سے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن اور خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان سمیت جے یو آئی چترال کے دیگر رہنما اور اراکین بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے انہیں خوش آمدید کہا اور مہترچترال کے جمعیت میں شمولیت کے فیصلے کو سراہا ہے۔
مہترچترال نے اس موقع پر کہا موجودہ وقت میں مولانافضل الرحمن ہی امت کی قیادت کا حق ادا کررہے ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس جدوجہد میں مولانا کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ مہتر چترال نے مولانا فضل الرحمن کو دورہ چترال کی دعوت دی جنہیں قائد جمعیت نے قبول کرتے ہوئے عنقریب چترال کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.