کشمیر (نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چڑی کوٹ سیکٹر پربھارتی فوج کی جانب بلا اشتعال جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کی موثر جواب کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 4 سے 5 زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوجی چوکی کو تباہ کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کےچڑی کوٹ سیکٹر پر چھفر گاؤں میں ایک جنازے پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ بلااشتعال بھارتی فائرنگ کےجواب پاکستانی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی پوسٹ تباہ اور ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 4 سے5 بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.