سندھ، ٹھٹھہ کے علاقے بواھارا میں المناک حادثہ، کشتی الٹنے سے 50 زائرین ڈوب گئے، 14 جان بحق


ٹھٹھہ (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی ڈوب گئی جس سے کشتی میں سوار 60 سے زائد افراد ڈوب گئے جن میں سے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ ابھی 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ڈی سی ٹھٹھہ نےوزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 14 لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نےبتایا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیرپٹھو کے مزارپرجارہے تھے، تیزہواؤں کےباعث کشتیاں آپس میں ٹکرائیں۔

پولیس کے مطابق دو خواتین، دو بچوں اور ایک شخص کی لاش شیخ زاید اسپتال ساکرو منتقل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق زائرین درگاہ کے میلےمیں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ بوھارا کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post