کراچی: کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مسلسل کوشاں رہنے کے ساتھ پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کام ادارے یوفون نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اشتراک سے چھ روزہ چیمپیئن شپ کے لئے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یہ چھ روزہ چیمپیئن شپ 8 دسمبر تا 13 دسمبر لیاقت جمنازیم میں جاری رہے گی ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا سب سے بڑا تائیکوانڈو کا پروگرام ہے جس میں انڈر 17، انڈر 14 اور پانچ سے 10 سال کے بچے شریک ہوں گے۔ اس چیمپیئن شپ میں تقریبا 1300 اتھیلیٹس اور آفیشلز شریک ہو رہے ہیں۔
ترجمان یوفون کے مطابق اس چیمپیئن شپ میں تائیکوانڈو ایتھیلیٹس کی شرکت کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرنے پر یوفون کو فخر ہے۔ تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کے فروغ سے جسمانی اور تکنیکی مہارتوں میں بہتری کے ساتھ معاشرے میں بڑی سماجی سرگرمی فراہم ہوتی ہے اور فعال و مثبت گنجائش پیدا ہوتی ہے ، اس کے علاوہ تعلیمی سطح پر بھی بہتری آتی ہے۔
یوفون اپنے صارفین کو ایسی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جس سے ان کی رابطے کی ضروریات روانی کے ساتھ پوری ہوں اور ان کی زندگی بغیر کسی تعطل کے جاری رہے۔ ٹیلی کام ادارے کی توجہ معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔ یہ محض کاروباری سماجی ذمہ داری کے اقدامات تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کی ترقی کے لئے باعزم افراد اور اداروں کے ساتھ بھی تعاون فراہم کررہا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.