چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) انتظار کی گھرڑیا ختم ہونے کے قریب ہیں، 23 جنوری کو گولن گول بجلی گھر کی لوڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔ بجلی گھر کا پہلا یونٹ ٹیسٹ رن کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ 23 جنوری 2018 سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کے پہلے یونٹ سے ٹیسٹنگ کے لئے لویر چترال میں پیسکو کی ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دی جائے گی۔
گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے کوغذی کے مقام پر اپنے دفترمیں صحافیوں کوبتایا کہ چترال گرڈ اسٹیشن تک ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب ڈرائی ٹیسٹنگ ہوگئی ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جوکہ 23 جنوری تک ہوجائے گی ۔ ڈیم کے اندر پانی بھرنا شروع کردیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں جنریٹر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.