مسلمان ملک میں دھماکوں سے 38 افراد جان بحق جبکہ 105 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں


بغداد (ٹائمزآف چترال آن لائن) اسلامی ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خود کش دھماکے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں 38 افراد جاں بحق اور 105  سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کےمطابق خودکش دھماکوں میں  38 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ 105 زخمی ہیں۔ ترجمان صاد مان نے کہا کہ خود کش حملہ آوروں نے بعداد کے صحت  الطیاران کو نشانہ بنایا ہے، جو کہ بغداد کے وسط میں واقع ہے۔  صحت  الطیاران سکوائر مصروف ترین کاروباری مرکز ہے جہاں بڑی تعداد میں مزدور بھی روزگار کی تلاش میں جمع ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے وسط میں واقع الطیاران چوک پر 2 خود کش حملہ آور آئے اور عوام کے جم غفیر میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاحال  حملے کی  کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post