پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا نے 3 لاکھ 50 ہزارافغانیوں کو رجسٹرڈکیا۔ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے اتاشی عبدالحمید جلیلی نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک ملک بھر میں 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو رجسٹرڈ کر لیں گے رجسٹرڈ ہونے والے افغان مہاجرین کو نئے کارڈ ایشو کئے جائیں گے جبکہ افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کے وقت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
پشاور میں غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کیلئے کھولے گئے گلبہار سنٹر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل آخری مراحلے میں ہے، 6 ماہ کے دوران 6 سے 8 لاکھ افغانوں کو پاکستان میں قیام کیلئے عارضی رجسٹریشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے جنوری کے آخر تک 6 لاکھ افغانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا ہدف مکمل کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 3لاکھ 50ہزار افغانیوں کو رجسٹر ڈ کیا گیا ہے ۔ عبدالحمید جلیلی نے کہاکہ پاکستان بھر میں افغانیوں کی رجسٹریشن کیلئے 21 مراکزجبکہ خیبر پختون خوا میں 11 مرکز قائم کئے گئے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.