آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں اور نہ بھگاسکتے ہیں، اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے اور جلوس نکالنے چلے ہو: آصف زرداری کا میرپورخاص میں خطاب


میرپور خاص (ویب ڈیسک) میرپور خاص میں پیپلزپارٹی کےبانی ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر جلسہ منعقد کیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نےشریف برادران کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نہ ہمیں ڈرا سکتے ہیں نہ بھگاسکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زارداری نے کہا کہ یہ جس مقصد کے لیے لائے گئے وہ پورے کررہے ہیں، سوائے دوستوں کی انڈسٹریاں لگنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 4 سال سے انہیں کہہ رہے ہیں کہ وزیر خارجہ لگاؤ، اب وزیر خارجہ لگایا ہے وہ بھی ایسا ہے کہ جو انگریزی پنجابی میں بولتا ہے، یہ آپ کی سوچ لے کر دنیا میں جائے گا، یہ ان کی سیاست، سمجھ اور شعور ہے، اگر وزیر خارجہ لگانا تھا تو کم از کم ایسا لگاتے جو ایسی بولی بولتا وہ سمجھتے تو سہی، ہمیں مشکلوں کا سامنا اس لیے ہے کہ حکمران نا اہل ہیں۔

آصف زارداری نے میاں نوازشریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت آپ کی، مخالف میں بھی آپ ہیں، پردے کے پیچھے کیا چوری ہے، کہتے ہیں پیچھے کے راز بتادوں گا۔  پیچھے کے راز تو ہمیں بھی پتا ہیں، سب سے بڑا راز تو آپ ہو، جو یونین کونسل کے الیکشن نہیں جیت سکتا اس نے ایک لاکھ بارہ ہزار ووٹ لیے، اب وہ زمانہ نہیں رہا کوئی بات چھپ سکے، کوئی بات کسی کی نہیں چھپتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے اور جلوس نکالنے چلے ہو، پروٹوکول بھی اپنی حکومت کا استعمال کررہے ہیں، سب کچھ آپ کا اور ادارے بھی آپ کے ہیں، کس بات کی رازداری ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post