چکوال (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ن لیگ کا سربراہ 300 ارب روپے چوری کرکے باہر لے گیا ، اس کا اس نے جواب دینا ہے۔ عمران خان نے کہا کوئی ایسا ہے جو چور کو عزت بھی دیتاہو ، کیا آپ گھر میں چوری کرتے شخص کو پکڑ کر عزت دیں گے اور ہار پہنائیں گے۔ خان نے کہا کہ الزامات کا جواب دینے کے بجائے نوا شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، وہ جواب دینے کے بجائے فوج اور اداروں کو بدنام کررہےہیں، انہوں نے سعودی عرب جاکر منتیں کیں کہ وہ چوری میں پکڑے گئے ہیں، انہیں بچالیں ۔
عمران خان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ آج پاکستانیوں کو ذلیل کر رہے ہیں، اگر ہم امریکا سے قرضے نہ لیتے تو اس ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، ایک دوسرے ملک کا صدر کہہ رہا ہے کہ پاکستانی جھوٹے اور دھوکے باز ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ! ہم نہیں نوازشریف جیسے لوگ جھوٹے اور ھوکےباز ہیں ۔ انہوں مزید کہا کہ دعویٰ کرتا ہوں کہ اسی پاکستان سے پیسے اکٹھے کریں گے، اپنے خرچے خود پورے کریں گے،پیسہ باہر لے جانے والے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ و اپس لائیں گے۔ ٹرمپ 25 ارب روپے کے پیچھے ہمیں ذلیل کررہے ہیں،25 ارب کے اسحاق ڈار کے بیٹے کے دبئی میں دو ٹاور ہیں ، چار سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں 800 ارب روپے کی پراپرٹی خرید ہے ۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.