سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مو من میں جلسہ عا م سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آج کاجلسہ اس بات کااعلان ہے کہ وہ فیصلہ پاکستان کےعوام کو منظور نہیں، یہ عوام کی عدالت کا فیصلہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ، لوگ آج اس میدان میں ہیں کل سڑکوں پر ہوں گے اس ملک میں لوگوں کو انصاف ملے گا ، انصاف اور عدل قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا آج کاجلسہ اس بات کااعلان ہے کہ وہ فیصلہ پاکستان کےعوام کو منظور نہیں، یہ عوام کی عدالت کا فیصلہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا کہ عوام نوازشریف کو اہل کرکے بھیجیں اور تم نااہل کردو ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے کہ آپ ایک اقامے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیں ۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.