اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے ایک تازہ ٹی وی انٹرویو میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہےکہ کچھ لوگ انھیں وفاقی کابینہ سے نکلوانا چاہتے تھے، چوہدری نثار ان کی (ادارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے) خوشنودی حاصل کرنے کی جلدی تھی۔ انھوں نے سارا کام اسی طرح ترتیب دیا کہ انکی خوشنودی حاصل کرلی۔ وہ ادارے کی بات نہیں کرتے بلکہ فوج کا ایک گروہ تھا جس کی خوشنودی انہوں نے میری برطرفی سے حاصل کرنے کی کوشش کی۔
پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ڈان لیکس کے معاملے پرکسی کی خوشنودی کے لیے مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے، پارٹی چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرے، میرا ووٹ انھیں نکالنے کے حق میں ہو گا۔ چوہدری نثارکو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے اور قیادت کو اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ اگر مجھ سے پوچھیں گے تو میں ضرورکہوں گا کہ چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب پارٹی امتحان میں تھی تو انھوں نے اسکی پالیسیوں کے خلاف گمراہ کن بیانات دیے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.