ترکی سمیت کئی ممالک انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان سے پیچھے رہ گئے: انوشہ رحمان


پشاور (ویب ڈیسک) پشاورنیشنل انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں ترکی سمیت بہت سے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے جب کہ پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انقلاب باتوں اور دعوؤں سے نہیں بلکہ کام کرنے سے آتا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے کام کر کے دکھایا ہے۔ 

وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی ملک میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ  انوشہ رحمن اور ان کی ٹیم نے کام کرکے دکھایا ہے جو لائق تحسین ہے، ملک میں کاروباری نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینے کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین بڑھتے ہوئے روابط خوش آئند ہیں، جسے ہم ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر سمجھتے ہیں۔ 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post