چترال (نیوز ڈیسک) لواری ٹاپ پر 2 افراد برفانی تودے تلے دب کر لاپتہ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے 2 ملازمین برفانی تودے کے نیچے آکر لاپتہ ہوئے ہیں، مذکورہ افراد پی ٹی سی ایل ٹاور کے چوکیدار تھے، باپ بیٹا تھے۔ لاتہ افراد کی شناخت نورالدین ولد باچاگل اور عبید اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو دروش کے علاقے نگر سے بتایا جاتاہے۔ گزشتہ روز دونوں افراد باپ بیٹا ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ برفانی تودہ ان کے اوپر آگرا۔ آخری موصولہ اطلاعات تک ان کی تلاش جاری تھی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.