باجوڑ ایجنسی میں افغان دہشتگردوں کی فائرنگ سے غذر سے تعلق رکھنے ولا نائب صوبیدار ہمایوں شاہ جنڈروٹ شہید ہوگئے
غذد (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے افغان سرحد سے قریب باجوڑ ایجنسی میں افغان دشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار ہمایون شاہ شہید ہوگئے۔ ہمایون کا تعلق ضلع غذر کے جنڈروٹ گاؤں سے تھا۔ شہید کی جسد خاکی آبائی علاقے لے جاکر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد کیا گیا۔ شہید کے نماز جنازے میں تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور شہید کے مزار پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل اسی چوکی پر حملہ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.