کراچی (پی آر) حلیب فوڈز اور انٹرنیشنل برانڈز لمیٹڈ (IBL) کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا اور آئی بی ایل کراچی آفس میں اس معاہدے پر خصوصی تقریب کے دوران دستخط کئے گئے۔
اس شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے حلیب فوڈز کے سی ای او میموش خواجہ نے کہا،
"ہمیں آئی بی ایل کا پارٹنر بننے پر انتہائی خوشی ہے جو ملک میں صف اول کا ڈسٹری بیوشن ہاوس ہے۔ حلیب ڈیری انڈسٹری کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل ہے اور اس کا عزم ہے کہ وہ انتہائی متاثرکن ڈیری و مشروب ساز پاکستانی ادارہ بنے اور آئی بی ایل کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔"
آئی بی ایل کے ایم ڈی ارشد انیس نے کہا،
"مجھے یاد ہے جب حلیف فوڈز نے 1948 میں پہلے پیکجڈ ملک پروسیسنگ یونٹ کا آغاز کیا تھا اور یہ وہ وقت تھا جب صرف حلیب ہی کے پاس ڈبے کا دودھ دستیاب تھا اور یقینا یہ دودھ کا انتہائی پسندیدہ اور بااعتماد برانڈ ہے ، جو شاندار کارکردگی کے ساتھ تابناک ماضی کا حامل ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا،
"یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے اور حلیب فوڈز کے ساتھ ڈسٹری بیوشن پارٹنرز کے طور پر کام کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ ہم روایتی ڈسٹری بیوٹر کے بجائے اپنے معزز کلائنٹس کے لئے ذمہ دار کاروباری پارٹنر کے طور پر کام کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ ہماری ڈسٹری بیوشن کا جامع نیٹ ورک اور معیاری دیکھ بھال کے واحد کام کی بدولت آئی بی ایل اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں وہ کامیابی کے ساتھ صف اول کے برانڈز کی نمائندگی کرے اور حلیب فوڈز کے ساتھ شراکت داری اس کا منہ بولتا

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.