چترال سے دیر جانے والی کار ایوان کے سامنے دریائے چترال میں جاگری، 6 افراد جان بحق ہوگئے



چترال (وقائع نگار ٹائمزآف چترال) چترال سے دیر جانے والی  کار مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکراتے ہوئے بے قابو ہوکر ایوان کے سامنے دریائے چترال میں جاگری، گاڑی میں سوار 6 افراد جان بحق ہوگئے۔ آخری خبریں آنے تک جن میں 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکالی جاسکی تھیں جبکہ باقی 2 کی تلاش جاری تھی۔ گاڑی میں ڈرائیورتنویرولداسرار سکنہ چمرکن، سمیع الرحمن ولدحبیب الرحمن سکنہ گولوغ دنین،  نظام الدین، زوجہ نظام الدین چیوڈوک شامل ہیں۔ جبکہ مفتی محمودسکنہ گرم چشمہ اور چار سالہ فہیم الدین ولد نظام الدین کی لاشیں تاحال برامد نہ ہوسکی تھیں۔ حادثے کے بعد ایون کے لوگو موقع پر پہنچ گئے اور تلاش  کے کام حصہ لیا جبکہ ایون پولیس نئے قائم ہونے والے ادارے ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موجود تھے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post