لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران جوتا پھینک دیا گیا، جوتا میاں صاحب کے سینے میں جا لگا، واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے گرد سخت سکیورٹی حصاربنا لیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پر تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر جالگا۔ گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا۔
جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہال سے باہر لے جاکر سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔ سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکنے والا شخص جامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل طالبعلم ہے جس کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے۔
جوتا پھینکے جانے کے واقعے کے بعد نواز شریف نے تقریب سے مختصر خطاب کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.