
راولپنڈی (نمائندہ ٹائمزآف چترال) "Yes We Can" طالب علمون کی ایک تحریک ہے جو کہ"Street Child Education" کے اوپر کام کر رہی ہے۔ کچھ سٹوڈنٹس اپنی مدد اپ کے تحت اس مہم کو راولپنڈی اور اسلام اباد میں چلا رہے ہیں۔ گوجال سے تعلق رکھنے والی طالبہ مجیدہ فہمی کی سربراہی میں اس کی ٹیم ممبرز یاسین سے تعلق رکھنے والا جمشید احمد ، چترال سے تعلق رکھنے والا نوید اکبر اور سردار علی چلا رہے ہیں۔ یاد رہے پچھلے سال مجیدہ فہمی کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
مجیدہ فہمی اور اس کی ٹیم پچھلے سال سے سٹریٹ چائلڈ ایجوکیش کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی بے لوث کوششوں کی وجہ سے بچے ابھی تک تعلیم کی زیور سے منسلک ہو چکے ہیں۔ چند طالب علم جو کے بغیر کسی مالی وسائل کے ایک ایسے کام کے لیے قدم اٹھاچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ غریب بچے جن کو حصولِ تعلیم کا وہم ہ گمان تک بھی نہیں تھا ان کو مختلف سکولوں میں داخلہ کرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
"Yes We Can" کی ٹیم مجیدہ فیمی کی قیادت میں پچھلے دن سٹریٹ چلڈرن کے لیے زینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے بعد ایک اگاہی مہم کا انعقاد کیا جس کا مقصدمعاشرے میں بچون کو جنسی استحصال سے اپنے تحفظ کے لیے تیار رکھنا تھا۔ ابھی تک اس مہم میں سو سے زیادہ بچوں کو اس اہم موضوع سے آگا ہ کیا گیا ہے۔
"Yes We Can" ٹیم کی یہ عظیم میشن کا سفر جاری ہے اور ان کی محنت سے غریب بچے بھی تعلیم کی روشنی سے اراستہ ہوں گے۔




Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.