ہنزہ (ٹائمزآف چترال نیوز11 اپریل 2018) ہنزہ کے علاقے التر میڈوز کے مقام پر خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث علاقہ میں دھواں بھر گیا ہے۔ سلائیڈنگ دو روز سے جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ ہونے والے 2 شہریوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، واقعے میں 5 شہری لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم باقی 3 کی تلاش جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے کمشنر عثمان کے نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو اور تلاش کے کام کے لئے پاک آرمی کو بلایا گیا ہے۔ تاہم ناقابل رسائی علاقے میں اشیاء ضرورت کی رسائی کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے۔

اللہ سب پر رحم فرمائے
ReplyDeletePost a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.