چترال میں گیس پلانٹ کے لئے زمین کی قیمت انتظامیہ کو منتقل، وزیراعظم جلد تنصیب کے کام کا افتتاح کریں گے


چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) چترال میں گیس پلانٹ کے لئے زمین کی خریداری کے لئے SNGPL کی جانب سے رقم ضلعی انتظامیہ کو منتقل کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ادارے نے چترال اور ایون میں کچھ مقامات کی نشاندہی کی ہے اور زمین مالکان سے انتظامیہ کی بات چیت بھی جاری ہے، جس کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، معاوضے کی ادائیگی کے بعد تنصیب کے کام کے افتتاح کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چترال کا دورہ کریں گے۔ لواری ٹنل منصوبے، گولین گول پاور پروجیکٹ کے بعد گیس منصوبہ اہم ہے، اس منصوبے کی کامیابی سے چترال میں جنگلات کی کٹائی کم ہوجائے گی جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post