جنوبی پنجاب کے 8 ارکان کے پارٹی چھوڑنے کے بعد ن لیگ کو ایک اور زور دار جھٹکا، کون جارہا ہے؟



اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ سے منسلک شیرازی گروپ کے ارکان اور ارباب غلام رحیم سمیت سندھ کے کچھ دوسرے ارکان اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں ۔

مقامی اخبار ایکسپریس ٹرابیون کے مطابق گزشتہ سال فروری میں سندھ گورنر کے تقرر کے لئے شیرازی گروپ کے امیدوار کو نظر انداز کرنے پر انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے پہلے ہی اختلافات تیار کر چکے ہیں.شیرازی گروپ کے سربراہ سید شفیق شاہ شیرازی سندھ گورنر کے عہدے کے لئے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے۔شفیق کو طویل عرصے سے دیہی سندھ کی سیاست، خاص طور پر ٹھٹا اور اسکے ملحقہ علاقوں میں ”کنگ میکر“تصور کیا جاتا ہے۔

اس گروپ میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے شاہ حسین شاہ، اعجاز حسین شاہ شیرازی ،آزاد ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی اور آزاد ایم پی اے عامر حیدر شاہ شیرازی شامل تھے جنہوں نے شفقت کو سندھ گورنر نامزد کروانے کے لئے بڑے پیمانے پرایک لوبی بنائی تھی۔تاہم، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے محمد زبیر کو دیہاتی سندھ کے تمام امیدوار وں پر ترجیح دی، جس بات پر شیرازی گروپ اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے.



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post